15 جنوری 2012 - 20:30

مصر ميں صدارتي انتخابات کے ليے اميدواروں کے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کا عمل اپريل کے اواسط ميں شروع ہوگا اور صدارتي انتخابات جون کے اواسط ميں منعقد ہوں گے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر ميں بر سر اقتدار اعلي فوجي کونسل کے ايک رکن محسن فنجري نے کہا ہے کہ وزير اعظم کمال جنزوري کي موجودہ حکومت کے مستقبل کا فيصلہ نيا صدر اور پارليمنٹ کے منتخب اراکين کريں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصر کا سياسي نظام، صدارتي نظام ہے اور حکومت کي تشکيل، صدر کے خصوصي اختيارات ميں سے ہے- واضح رہے کہ مصر کي اعلي فوجي کونسل نے اس بات کا وعدہ کيا ہے کہ وہ تيس جون سے پہلے ہي، اقتدار نئے صدر کو سونپ دے گي۔

مصر ميں تين مرحلوں ميں ہونے والے پارليماني انتخابات لگ بھگ پورے ہو چکے ہيں اور سنيٹ کے انتخابات انتيس جنوري سے بائيس فروري کے درميان منعقد ہوں گے۔.............

/169